6 جولائی 2014 - 19:13
ڈونیسک شہر پر یوکرین کی فوج کا دوبارہ کنٹرول

یوکرین کی فوج نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے روس نواز علحیدگی پسندوں کو کئی اہم شہروں سے پیچھے دھکیلتے ہوئے مرکزی شہر ڈونیسک پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یوکرین کی فوج نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے روس نواز علحیدگی پسندوں کو کئی اہم شہروں سے پیچھے دھکیلتے ہوئے مرکزی شہر ڈونیسک پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ یوکرینی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یوکرین کی فوج نے ڈونیسک، سلووینسک اورکرامٹوسک  سے باغیوں کو نکال کر دوبارہ اپنے کنٹرول میں کر لیا ہے۔  بیان کے مطابق باغیوں نے فوج پر شیلنگ کی تاہم جلد ہی انہیں مرکزی شہر سے باہر دھکیل دیا گیا ہے۔ باغی اب جنوبی علاقوں میں محدود ہوگئے ہیں۔ باغیوں کے خود ساختہ وزیر اعظم الیگزینڈر بورودال نے اعتراف کیا ہے کہ باغی شمال کا تمام علاقہ خالی کر کے جنوب میں چلے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ یوکرین کا بحران فروری میں اس وقت شروع ہوجب صدر وکیٹر یونکووچ نے یورپی یونین سے معاہدے سے انکار کردیا تھا۔ کیف میں زبردست احتجاج کے بعد یونکووچ کی حکومت کو رخصت کردیا گیا تھا۔ اسکے بعد اپریل میں اس وقت ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جب باغیوں نے ڈونیسک میں آزاد ریاست کے قیام کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد باغیوں اور یوکرین کی فوج میں کئی ماہ تک لڑائی جاری رہی۔ اس دوران گزشتہ کئی روز سے دونوں فریقین میں جنگ بندی بھی جاری تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲